جودہ دور کا سب سے بڑا المیہ دکھاوا ہے۔ دکھاوے کی عادت نے کئی مسائل کو جنم دیا ہے۔دکھاوا ایک ایسی انسانی کمزوری ہے جس نے لامتنا ہی مسائل کھڑے کردئیے ہیں۔ اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے برتر ثابت کرنے کیلئے اپنی چادر سے زیادہ پاؤں پھیلانا کہاں کی عقل مندی ہے۔ آج پورا معاشرہ دکھاوے جیسی برائی میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔دکھاوے کی عادت آپ کے احساس کمتری میں مبتلا ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔
