339

دو سگے بھائی نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) شرقی گوجرخان کے علاقہ بھاگپور کے قریب دو سگے بھائی نہاتے ہوئے نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ تیسرے کو بچا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق بھڈانہ کے رہائشی،تندور کا کام کرنے والے محنت کش محمد منیر کے دو بیٹے عدیل اور نوید نہانے کے لیے نالہ کانسی گئے،نوید نہاتے ہوئے گہرے پانیوں میں چلا گیا جہاں پانی کا گول چکر تھا وہ مدد مدد پکارتے ہوئے ڈوب گیا،اس کا بھائی عدیل جو خود بھی نہا رہا تھا،بھائی کو بچانے کے لیے اس مقام پر پہنچا تو وہ بھی پانی کے چکر سے خود کو بچا نہ سکا اور ڈوب گیا،اس کے تیسرے بھائی نے شور کیا تو وہاں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے،اور دونوں بھائیوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں،اسی اثناء میں پولیس تھانہ گوجرخان بھی ایس ایچ او ظہیر بٹ کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئ اور لاشوں کو ان کے گھر بھڈانہ منتقل کیا،جب دو نوجوان بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں