127

دوبیرن کلاں‘سبزی و فروٹ اور مرغی فروشوں کوجرمانے

کلر سیداں‘اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے دوبیرن کلاں شہر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے گرانفروشی کے مرتکب متعدد سبزی و فروٹ اور مرغی فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کئےانہوں نے چکن شاپس میں صفائی ستھرائی کے نا قص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔اے سی نے گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا اور تمام کلاس رومز میں جا کر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا تا ہم سکول کی دیواروں اور چھتوں کا رنگ و روغن اکھڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے سکول بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔سکول کی ہیڈ مسٹریس مسز سعدیہ اختر نے اے سی کو بتایا کہ سکول کی بلڈنگ قیام پاکستان سے قبل کی تعمیر شدہ ہے جس کے بعد اب تک رنگ و روغن سہارے پر ہی چل رہی ہے۔اے سی نے بعد ازاں دیہی مرکز مال دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں