لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)سوشل میڈیا پر سرگرم ایک معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملہ تیزی سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد شادیوں کے باعث شہرت حاصل کرنے والے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو ایک خاتون ٹک ٹاکر کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں ان پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم نے خاتون کو صلح کے بہانے اپنے دواخانے بلایا۔ الزام ہے کہ ملاقات کے دوران حکیم شہزاد نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.