اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتے کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی ڈرائیور تھا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں انٹرسیپٹ کیے گئے میزائل کے ملبے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی مزدور کی شناخت مریب زمان کے نام سے ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر بنوں سے تھا۔ ضروری کارروائی کے بعد مرحوم کی میت ان کے آبائی شہر بنوں منتقل کر دی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مریب زمان کی نماز جنازہ پیر کو(کل) بنوں میں ادا کی جائے گی ۔
حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دبئی میں 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی مرینا میں ایک امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔