خیرپور ، کار پر فائرنگ سے ماں اور بچی جاں بحق

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کے قریب کار پر فائرنگ سے ماں اور بچی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شوہر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔