210

خواجہ سرا کو دھمکیاں دینے والے ملزم کی گرفتاری کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کھلی کچہری میں ٹرانسجینڈر کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، ٹرانسجینڈر کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والاملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں ٹرانسجینڈر نے سی پی اوراولپنڈی محمداحسن یونس کو درخواست دی کہ ملزم عبدالوقاص اس سے دوستی کرنا چاہتا ہے اور انکار پر دھمکیاں دیتا ہے، جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او ائیر پورٹ کو ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا،ایس ایچ او ائیرپورٹ نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ٹرانسجینڈر کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم عبد الوقاص کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، سی پی راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، ٹرانسجینڈرز سمیت تمام کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز بھی قائم کیا ہے جو ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں