خان پور میں ریلوے لائن عبور کرتے 70 سالہ بزرگ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

خان پور (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب کے شہر خان پور میں ٹرین کی زد میں آ کر 70 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ سہجہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک معمر شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت بستی بکھرانی کے رہائشی پیر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔علاوہ ازیں حادثے کے بعد متوفی کی میت کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔