503

حکومت کو معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دینی چاہیے ، سردار محمد اقبال

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ممتاز علمی و سماجی شخصیت سردار محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول پٹولہ راولاکوٹ میں آٹھ اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے تدریسی امور بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں اس موقع پرعمائدین علاقہ سردار شوکت حیات خان، سردار زاہد حسین خان، سردار محمد نعیم خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہا ہے کہ ہائی سکول پٹولہ ٹائیں میں چار یونین کونسلز کے بچے زیر تعلیم ہیں ۔ اس بڑے مرکزی سکول میں اساتذہ کی کمی ناقابل تلافی تعلیمی ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔ لہذا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں عمائدین علاقہ نے سکول کے موجودہ اساتذہ کی تدریسی کاوشیں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ موجودہ اساتذہ کی تمام تر مخلصانہ کاوشوں کے باوجود اساتذہ کی اتنے بڑے پیمانے پر کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا لہذا بغیر مزید وقت ضائع کیے اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ تاکہ طلبہ کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ بہتر تعلیمی سہولیات دے کر ہی ہم مستقبل کے معمار تیار کر سکتے ہیں لہذا حکومت کو معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دینی چاہیے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں