اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے آنیکی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، مارکیٹس،شادی ہالزسمیت دیگرتمام پابندیوں کوختم کیاجارہاہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں اور مذہبی اجتماعات پر لگی پابندیاں بھی اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا، کوروناوباختم نہیں ہوئی مگرہم خاتمے کے قریب ہیں۔ ویکسین لگوانیکی پابندی جاری رہے گی، 12سال سے زائدعمرکے87فیصد افرادویکسی نیشن کراچکے ہیں۔
80