جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم اشٹام پیپرز کامینول 74 سالہ دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام لاگو، سسٹم کے لاگو ہوتے ہی 50 روپے والا اشٹام پیپر ختم ہوگیا، ہر اشٹام فروش کو لیپ ٹاپ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا، حکومت کو مہنگے پیپر کی خریداری اور چھپائی کی مد میں سالانہ اربوں خرچ کرنا پڑتے تھے، کچہریوں میں اشٹام پیپر پرنٹ آؤٹ کرنے والوں کی چاندی ہوگئی، حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کچہریوں سے 74 سالہ پرانا اشٹام پیپر کا نظام ختم کر دیا گیاہے،اب تمام اشٹام فروشوں کو اپنے پاس لیپ ٹاپ رکھنا لازمی ہوگا، موجودہ نظام کے تحت اب 1سو، 2 سو، 6 سو اور 12 سو کے اشٹام سٹامپ پیپرز جاری ہو سکیں گے، جن میں سے 12 سو روپے والے اشٹام پیپرز جائیداد کی خریدو فروخت کے معاہدوں کے لئے استعمال ہونگے، 6 سو والے اشٹام پیپرز مختار نامے کے لئے استعمال ہونگے، 2 سو والے اشٹام پیپرز کثیر المقاصد کے لئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ 1 سو روپے والے سٹامپ پیپرز پانی، بجلی، گیس، فون کنکشن اور دیگر مقاصد کے لئے بیان حلفی کے طور پر استعمال ہوں گے، عوامی حلقوں نے اس نئے نظام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت سرکاری دفاتر میں انگلش کی بجائے اردو زبان میں خط و کتابت کرنے کی پابند بنائے تاکہ مادری زبان کو ترویج حاصل ہو سکے۔
210