قومی تعلیمی پالیسی کے مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ محض پڑھے لکھے بے روزگاروں کی کھیپ تیار کرنا نہیں ہے بلکہ تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے ۔ لیکن آج تک کسی حکومت نے سنجیدگی سے اس جانب توجہ نہیں دی ۔ اس کی بڑی وجہ حکومتوں کی ناقص پالیسیاں ہیں آج کے دور میں دیکھا جائے تو حکومت کی طرف سے جگہ جگہ مختلف فنی تعلیم کے ادارے قائم ہیں ۔ اور ان میں داخلے کے اشتہار آتا ہے تو اس میں لکھا ہوتا ہے ۔مختلف ٹیکنیکل کورس میں داخلہ لے کر بیرون ملک باعزت روزگار کے مناسب مواقع حاصل کریں ۔ لیکن اگر ایسی سہولیات جو انہیں بیرون ممالک میں ملتی ہیں اگر ہنر مند اور تربیت یافتہ افراد کو اپنے ملک میں میسر ہوں تو اپنے وطن کی خدمت بھی ہوگی اور عزت بھی ۔اگر حکومت ٹیکنیکل ادرے قائم کرتی ہے تو ان سے فارغ التحصیل افراد جو تربیت یافتہ ہوتے ہیں اپنے ملک میں ان کیلئے متبادل وسائل بھی مہیاکر ئے ۔میٹرو بس منصوبوں پر عربوں روپے لگانے کے بجائے اپنے ملک میں فیکٹریاں اور کارخانے لگائے تاکہ بیرون ملک جا کر کام کرنے والے لوگ اپنے ملک میں کام کر سکیں ۔ تمام ترقی یافتہ ممالک اپنے پاس موجود ہنر مند افراد سے استعفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ان کو وہ تمام وسائل مہیا کرتے ہیں جوا نکی قومی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں ۔ جاپان‘ چین اور کوریا کی مثال لے لیں پوری دنیا میں ان ممالک کی بنائی ہوئی اشیاء ملتی ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ ممالک اپنے ہنر مند افراد کو مناسب وسائل مہیا کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ڈاکٹر‘ انجینئر ‘ اساتذہ‘ طلبہ ‘ وکلاء‘ فوج ‘ پولیس‘ آفیسرزاور مختلف پیشوں سے وابستہ ہنر مند افراد کا کردار ہوتا ہے ۔جب سب لوگ مل جل کر نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرتے ہیں تو تبھی ایک ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ۔ کیونکہ ٹیکنیکل اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہنر مندتمام افراد کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ ویزہ حاصل کرنے کیلئے رقم کا بندوبست کر سلیں ساتھ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ بیرون ملک جا کر ان کو مناسب کام ملک سکے ۔ حکومت ایسے کاموں میں پیسے لگانے کے بجائے جس سے عوام کو کوئی خاطر خواہ فاہدہ حاصل نہیں ہوتا ایسے وسائل مہیا کرنے کی ضرورت ہے جس سے بے روزگاری کا مستقل خاتمہ ہو اور اپنے ملک میں موجود ہنر مند اور تربیت یافتہ افراد کو روزگار کے مناسب مواقع میسر آسکیں ۔ ناقص منصوبہ بندی اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ کئی تعلیم یافتہ ہنر مند افراد کو روزگار کے مواقع میسر نہیں آتے حکومت کو چاہیے کہ ایسے منصوبے لے کر آئے جس سے مسقتبل میں بہتری کے مواقع میسر آئیں اور ملک بھی معاشی طور پر مضبوط ہو تاکہ کہ ہمیں دوسروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔{jcomments on}
111