حنیف عباسی کا بارانی یونیورسٹی کو تخفہ!ریکارڈ مدت میں تعمیر آڈیٹوریم کا افتتاخ

(پنڈی پوسٹ نیوز)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تزئین و آرائش کے بعد آڈیٹوریم کا افتتاح کردیا۔آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش وفاقی وزیر کی خصوصی توجہ سے ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔