حسن ابدال :ملزم نے اپنی فیملی پر فائرنگ کر کے خودکشی کرلی، 5 افراد ہلاک

حسن ابدال کےنواحی علاقے پنڈ مہری میں ناصر نامی شخص نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنے سسر ساس اپنی دو سالہ بیٹی اور بیٹا قتل کردیئے ملزم نے بعد میں خود کشی کرلی ۔

جاں بحق افراد میں 48 سالہ نسیم اختر زوجہ نثار احمد ،2 سالہ کائنات بی بی دختر ناصر محمود ،50 سالہ نثار احمد ،5 سالہ فلک ولد ناصر اور قاتل خود کشی کرنے والا ناصر محمود شامل ہیں۔

ملزم نے بیوی کو بھی مارنا تھا مگر بیوی نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس ذرائع