راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ میں ملزموں کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دےدیا۔عدالت نے 9 مئی کو پر تشد و احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے واقعہ میں ملوث 12 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کے لئے طلب کرلیا۔ملزمان تھانہ آراے بازار اور سول لائنز میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، جیل حکام کو ملزمان کو ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی۔عدالت کی جانب سے ملزمان محمد اور میں، عمر فاروق، راجہ محمد احسان، محمد علی، علی حسین، لعل شاہ، شہریار ذوالفقار، فریاد خان کو بھی ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3,7,9 کے زمرے میں آتا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے احکامات جاری کیے۔
205