ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 گینگ( بارو گینگ اور سجو گینگ) کے 05 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز،نقدی اور طلائی زیورات برآمد بارو گینگ کے 03 ملزمان سے چوری شدہ 08 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 15 لاکھ 40 ہزار روپے،05 تولے سونا مالیتی 22 لاکھ روپے،نقدی 12 لاکھ 30 ہزار روپے اور آرٹیفیشل جیولری مالیتی01 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 51 لاکھ 20 ہزار روپے بنتا ہے،
