جہلم پولیس فورس میں بھرتی ہونےکے خواہشمند 213 افراد کا تحریری امتحان لیاگیا

جہلم پولیس کی جانب سے بھرتی کنسٹیبلان اور لیڈی کنسٹیبلان سال 2025 کے سلسلہ میں تحریری امتحان کا انعقاد کیاگیا،تحریری امتحان میں کل 213 امیدواران (مردوخواتین )نے شرکت کی،جن میں 180 مرد امید واران جبکہ 33 خواتین امیدواران تحریری امتحان میں شریک ہوئے،اور 05 امیدوار امتحان سے غیر حاضر رہے تحریری امتحان کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام مراحل کی ڈی ایس ایل آر کیمرہ جات اور CCTV سے مانیٹرنگ کی گئی،تمام امیدواران کو بائیومیٹرک ویریفیکشن کے بعد امتحان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،امییدواران کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے دستے پولیس لائن کے اندر اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے امیدواران کےلئے بہترین طبی سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرمکمل کیاجا رہا ہے