(ظفر رشید)جہلم تھانہ چوٹالہ کی حدود میں ایک خاتون پر تشدد کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی خاتون کے مطابق موبائل رکھنے کے الزام میں مجھ پر تشدد کیاگیا اور لوہے کے پائپ سے تشدد کیا گیا کان پلاس سے کھینچے گئے جس میں میرا شوہر بھی ملوث ہے جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد کے واقعہ میں ملوث خاتون کے شوہر،تایا زاد بھائی،ساس اور خاتون کی جیٹھانی کو فوری گرفتار کر لیاملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
