جہلم میں تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ بینک ملازم نعمان مصطفی، ڈاک خانہ میرا، ضلع جہلم، جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق نعمان اپنے موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ کسی نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نعمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیےنعمان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کے پس منظر اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں
