145

جہلم‘گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے دھندہ عروج پر

جہلم گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے دھندہ سے شہروگردونواح میں رہائشیوں کی زندگیا ں داؤ پر لگ گئیں، ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جانیں داؤ پر لگانے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی غفلت، لا پرواہی اور پراسرار طور پر چشم پوشی سے شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کی طرف سے بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں بذریعہ موٹرمشین، خطرناک طریقے سے گیس منتقلی کا غیر قانونی کارروبارعروج پر پہنچ گیا ہے اور دکانداروں کی طرف سے گنجان آباد شہری علاقوں میں سرعام گیس کی خطرناک طریقے سے ری فلنگ کرنے سے انسانی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس محکمہ کی طرف سے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ری فلنگ کا کارروبار عروج پکڑتا جا رہا جبکہ گنجان آباد علاقوں میں جاری اس گھناؤنے کارروبار کیوجہ سے پڑوسیوں کی زندگیاں خطرے میں مبتلا ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں