197

جہلم،122کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح 21فروری کو ہو گا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم لِلہ انٹر چینج سے سی پیک پائی خیل انٹر چینج تک جہلم،خوشاب اور میانوالی کو ملانے والی 122 کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاد 21 فروری کو رکھا جائیگا۔ یہ2 رویہ سڑک لِلہ انٹرچینج سے ہوتے ہوئے۔ دامن مہاڑ۔کٹھہ سگرال،کنڈ، نلی، جبی۔ چوہا، فتح پور میرا، گولیوالی، چھدرو، سے موسی خیل اور پھر کوٹ بیلیاں موٹروے کو ملائے گی، اس کی ایک سائیڈ شولڈ سمیت 30 فٹ کی ہوگی اسکی ٹوٹل چوڑائی 60 فٹ ہوگی۔ اس پر فی گھنٹہ 90 کلومیٹر تک گاڑی چلائی جا سکے گی۔ نکاسی آب کے لئے اس سڑک پر 9 بڑے پْل اور فلائی اوور 529 نکاسی کے لئے کنکریٹ پْلیاں،88 پائپ لائن والی پْلیاں اور 12 بڑے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس پر لوکل ٹریفک بھی رواں دواں ہو سکے گی۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد قائد آباد سے لاہور اور اسلام آباد کا سفر محض اڑھائی سے 3گھنٹے تک کا رہ جائے گا۔ یہ منصوبہ خوشاب اور میانوالی کے لئے لائف چینجر ثابت ہوگا۔21 فروری دن 11 بجے مارکی جھومر لان بائی پاس روڈ جوہرآباد میں تمام عوام الناس، اسٹیک ہولڈرز کو اس منصوبہ پر اپنے تبصرے تجزئے اور شکایات کے لئے تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بے شمار ترقیاتی کاموں کا آغاذ کر رکھا ہے، یہ منصوبہ بھی اسی کی کڑی بتائی جا رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں