19

جنڈ:سفاک شوہر نے گھریلو تنازعہ پر 42 سالہ اہلیہ کو سر پر ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

افسوسناک واقعہ اٹک سے 70 کلومیٹر دور جنڈ کے محلہ رحمانیہ میں۔ پیش آیا ۔محمد حمید ساکن محلہ رحمانیہ جنڈ نے پولیس 15 پر کال کر کے اطلاع دی ، عبدالحق ساکن میادان کالونی حال مقیم محلہ رحمانیہ گوڑا جنڈ نے اپنی 42 سالہ اہلیہ کو سر پر ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جنڈ اور تھانہ جنڈ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ریسکیو 1122 کے زریعہ پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کردی  ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ انسپکٹر جنید احمد نے مقدمہ قتل درج کرکے قاتل کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں