جمعیت علماء اسلام کا اجلاس منعقد ہوا،کشمیر پوائنٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور صحافی ارسلان ایاز کو خراج تحسین پیس کیا گیا۔

مری(اویس الحق سے)جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کی جنرل کونسل کے اراکین و ضلع مری کے سینئر رہنماؤں کا سرخیل جمعیۃ مری قاری سہیل احمد عباسی کی زیر صدارت یونین کونسل تریٹ پھری کے مقام پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

گزشتہ دنوں کشمیر پوائنٹ کے مقام پر مری پولیس کی جانب سے سٹے آرڈر کے باوجود مقامی لوگوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لینے کی کوشش،چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر کے خواتین سے بدتمیزی اور مرد اہلکاروں کے زریعےعورتوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔

ایسے میں مری انتظامیہ سے معاملے کی جامع انکوائری کے بعد زمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا،اس اہم اجلاس میں سینئر صحافی ارسلان ایاز سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جرات مندانہ صحافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے خلاف درج پولیس رپورٹ کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں سابق جنرل سیکرٹری ضلع مری قاری نوید احمد عباسی،مولانا قاری اجمل عباسی،مولانا احمد فراز عباسی،مولانا امداللہ عباسی،ثناء اللہ عباسی،مولانا قاری عمران عباسی،شہزاد عباسی،مولانا ضیاء الرحمان،قاری محمد اعظم عباسی،قاری انضمام عباسی،قاری عاقب عباسی،حسیب عباسی،قاری سلطان سہیل عباسی ودیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔