جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام مینارِ پاکستان میں 21، 22 اور 23 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں امیرِ جماعت اسلامی کلر سیداں محمد توقیر اعوان نے زونل اجلاس دفتر جماعت اسلامی کلر سیداں، قرطبہ مسجد میں صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔

اجلاس میں اجتماعِ عام کے لیے افراد کی حاضری، روانگی، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر انتظامی اخراجات کو حتمی شکل دی جائے گی۔مزید برآں، اجتماع کی مہم کو مزید مؤثر و تیز کرنے کے لیے ارکان، کارکنان، یوتھ اور خواتین نظم کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔