جی ٹی(گرینڈ ٹرنک) روڈ جس کا پہلا نام جرنیلی سٹرک تھا سولہوویں صدی عیسوی میں شیر شاہ سوری نے ہندوستان پر حکومت قائم کی تو انہوں نے کابل (موجودہ افغانستان) سے کلکتہ(بنگلہ دیش) تک 2500 کلومیٹر تک پھیلی سٹرک تعمیر کروائی جسے پیغام رسانی میں آسانی اور تجارت کو فروغ ملا سڑک کے کنارے کنارے سایہ دار اور پھل دار اشجار لگوائے تاکہ مسافر سکون سے سفر کریں سرائیں تعمیر کروائیں کنویں کھدوائے‘مندر اور مساجد بنوائے اورڈاک کے نظام کو جرنیلی سڑک سے مربوط کیا سب سے پہلا ڈاک کا نظام شیر شاہ سوری نافذکیا تھا۔جرنیلی سڑک کا گزر دو ہزار سال سے بھی زائد قدیم تہذیبی مرکز ٹیکسلا سے بھی ہوتا ہے مسافروں کی آسانی کی خاطر جرنیلی سڑک پر کم و بیش ہر دو کلومیٹر کے بعد کوس مینار بنائے جو سفر کے دوران مسافروں کی رہنمائی کرتے یہ کوس مینار آج بھی دہلی‘ کابل اور لاہور کی اس جرنیلی سڑک کے قرب و جوار میں موجود ہیں۔
592