63

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں 08ملزمان گرفتار، چرس، شراب، اسلحہ اور پتنگیں برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 08ملزمان گرفتار، چرس، شراب، اسلحہ اور پتنگیں برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم شکیل سے540گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم معین الدین سے600گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم وقاص سے520گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عامر سے09بوتل شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم شاہیر اشرف سے10لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم عابد سے40لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم باسط سے43پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں