پشاور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔
احتجاج میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے
بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قومی آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔