مری (اویس الحق سے)انجمن نعلین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد غوثیہ اپر ناولہ ملوٹ ستیاں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کی صدارت صدر میلاد کمیٹی خرم شہزاد ستی اور سرپرست اعلی ناہید ستی جملہ میلاد کمیٹی ممبران نے کی نقابت کے فرائض حکیم محمد اخلاق الخیری نے ادا کیے۔
محفل کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا قاری رضوان نعیمی نے تلاوت قران پاک پیش کی اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی۔
خصوصی نعت نور سلطان صدیقی نے پیش کی خصوصی خطاب پیر محمد بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد پشاور جبک اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی دلاور خان کیپٹن طارق ستی حاجی حق نواز ستی، حاجی اظہر اقبال ستی،سینیئر صحافی رسالت علی چشتی عمران ستی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مہمانوں نے میلاد کمیٹی کو شاندار پروگرام کرانے پر خراج تحسین پیش کیا ہر سال کی طرح اس سال بھی خوبصورت پروگرام ترتیب دی آخر میں میلاد کمیٹی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور علاقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.