جاتلی،زمین کے تنازعہ پر قتل کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان گرفتار

تھانہ جاتلی کے علاقے آہدی میں آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان کا سول تنازعہ پر خاتون کے گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر جاتلی پولیس کی فوری کارروائی، مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا،
دونوں ملزمان کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ جوڈیشل کردیا گیا
مسماۃ ن زوجہ محمد بشیر سکنہ آہدی نے پولیس کو درخواست دی کہ عمران رضا، امجد محمود پسران علی رضا نے دھوکا دہی کرتے ہوئے ایک مختیار نامہ کے ذریعے ہماری زمین کا انتقال کروایا، ہمیں علم ہوا تو سید قلب عباس سابقہ چیئرمین کو معاملے پر بطور جرگہ بلوایا، جرگے سامنے دونوں نے اقرار کیا کہ واقعی ہی ہم نے دھوکا دہی سے انکا رقبہ انتقال کروایا، جرگے میں انہوں نے کہا کہ ہم رقبہ واپس نہیں کریں گے بلکہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کریں گے، رقم ادا نہ کرنے پر ہم نے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کیا جس کی بنیاد پر آئے روز ہمیں دھمکیاں دیتے اور ڈراتے ہیں،29 اگست کو عمران رضا وغیرہ مسلح پسٹل ہمارے گھر گھس آئے اور ہماری کنپٹی پر پسٹل رکھ کر کہا کہ ہم رقبہ واپس کریں گے اور نہ ہی رقم ادا کریں گے،بلکہ تھماری لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے زمین میں دفن کریں گے، اگر تم تاریخ پیشی پر گئے تو قتل کریں گے، ان دونوں بھائیوں نے میرا اور میرے شوہر کا جینا حرام کر رکھا ہے، ہمارے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے، ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی چوکی دولتانہ نے درخواست پر دونوں فریقین کو طلب کرکے بالمشافہ سن کر معاملے کی تحقیقات کیں اور درخواست گزار خاتون کے شواہد پر فوری طور پر دونوں بھائیوں خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق ملزمان عمران رضا وغیرہ علاقے کے میں دھوکا دہی اور فراڈ کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور لوگوں کی قیمتی زمینوں کو نوسربازی اور دھوکا دہی کے ذریعے ہتھیا کر بعد ازاں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں