305

جاتلی،دو موٹر سائیکل چور گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 02ملزمان محمد عمیر اور محمد وحیدکو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 125 ہنڈا موٹر سائیکل برآمد ہوا، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ر کھا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں