80

تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، 10 افراد زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت مجموعی طور پر دس افراد زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ حادثہ دو بیران روڈ پر سر وہا چوہدریاں کے مقام پر پیش آیا

جہاں عثمان نامی موٹر سائیکل سوار جو سکوٹ سے کلر سیداں کی جانب آرہا تھا ، سر وہا چوہدریاں کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔

پیچھے سے آنے والار جب علی نامی موٹر سائیکل سوار اور اس کے پیچھے آنے والا ایک نا معلوم موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے کیساتھ ٹکرا کر زخمی ہو گئے جبکہ پیدل چلنے والے دوراہگیران موٹر سائیکل سواروں کی زد میں آکر زخمی ہوئے

۔ یاد رہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر چھ افراد جبکہ تیسرے موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے جو ایک موٹر سائیکل کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوئے۔

حادثے میں موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثناء چو آ خالصہ دہانگی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے تاجر صوفی شکیل احمد زخمی ہو گئے

جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں