ایک پکے مسلم لیگی مگر سچے پاکستانی اشتیاق چودھری سے آج سے ایک سال قبل بیول دھمیال ھاوس میں چائے اور پکوڑوں کی نشست پر وقار بابر کے ھمراہ ایک ملاقات ھوئی تھی تب موصوف نے لاھور میں مسلم لیگی کسی تقریب کے حوالے سے بتلایا تھا کہ اپنے ہی ساتھیوں کو وہ کھری کھری سچی باتیں منہ پر سنائیں کہ وہ مجھے مخالف پارٹی کا سمنجھنے لگے بات سچ تھی اور انکا کہنا تھا کہ وہ ھمیشہ کھری اور سیچی بات کہنے کا حوصلہ رکھتے ھیں اور آج ذیل میں دی گئی ایک تحریر انہی کی پوسٹ پر دیکھی تو پسند آئی اور میں یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ “ویل ڈن اشتیاق چوھدری ” ۔۔۔۔۔۔۔ ہم صرف قانون اور انصاف کی عملداری سے ہی ترقی کر سکتے ہیں بد قسمتی سے ہما رے ملک میں قانون تو موجودہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ملک یامعاشرے اسی وقت تر قی کر تے ہیں جب جرم کر نے والے کو سزا ملے اور جس سے ذیادتی ہو ئی ہو اسے انصاف ملے لیکن کیا ہمارے ملک میں یہ سب ہو رہا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے نہیں من حیث القوم ہم اس کے لیے کام بھی نہیں کر رہے ہمیں عدالتوں کے فیصلوں میں انصاف سے ذیادہ اس چیز کی فکر ہوتی ہے کہ ہمارا پرسنل فائدہ ہوا یا نہیں ہمارے مخالف کی بے عزتی ہو ئی یا نہیں اور اس وقت ہماری لیڈرشپ ہماری اس خواہش یا مجبوری سے بخوبی آگاہ ہے ۔اگر الیکشن 2013 کی با ت کی جائے تو اگر مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کے خلاف فیصلہ آ جائے تو ہم انہیں وہ وہ الکابات دیتے ہیں کہ سننے اور پڑنے والا شرمندہ ہو جائے مگر جب انہی کورٹ یا کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں تحریکِ انصاف کے تین ایم این ایز نا اہل ہو جاہیں تو ان کی طرف سے سٹے آرڈر پر خا موشی اختیار کر لیتے ہیں۔کراچی آپریشن میں جب تک ایک جماعت سے وابستہ لوگوں کو پکڑا جاتا رہا دوسری پارٹیاں خو ش رہی لیکن ایک دن پہلے اپنے لوگوں کے ناموں کے ساتھ گرفتاریں شروع ہوئی تو نظام خطرے میں ہے اور جنگ کی دھمکیاں دی جا نے لگیں اس جیسی ہزاروں باتوں کی ایک بات دوستو ہمیں انصاف کی یقینی عملداری کے لیے سوچنا ہوگا اور ان لو گوں کو آگے لانا ہو گا جن کی عملی زندگیاں بھی ان کے کردار کی گواہی دیں اور ہمارے درمیان میں ہی وہ لو گ موجود ہیں صر ف ہمیں تعصب کی عینک اتارنی ہوگی اوریہ ایک خواب صرف اور صرف اپنے پیارے پاکستان کے لیے دیکھنا ہو گا اور کو ئی وجہ نہیں کہ ہم وہ پاکستان نہ بنا پائیں جس کا خواب علامہ اقبال ؒ نے دیکھا اس کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کی۔{jcomments on}
138