جب آپ کسی کام کے کرنے کا یقین کر لیتے ہیں تو آپ کا ذہن اس کام کو کرنے کیلئے راستے تلاش کر لیتا ہے یقین سے مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے لفظ نا ممکن نہیں ہو سکتا نہیں کیا جا سکتا، کوشش نہ کریں جیسے الفاظ اپنے ذخیرہ الفاظ سے نکال دیں۔ اپنے ذہن کو روایات سے مفلوج نہ رکھیں نئے آئیڈیاز سوچیں اور تجربات پر یقین رکھیں نئے طریقے اپنائیں‘ کسی بھی کام کے کرنے میں ترقیاتی پہلو کومد نظر رکھیں۔ روزانہ خود سے سوال کریں کہ میں بہتر کام کیسے کر سکتا ہوں؟ اپنے ذہن میں وسعت پیدا کرنے کی کوئی حد نہیں‘ جب آپ سوچتے ہیں کہ میں پہلے سے بہتر کام کیسے کر سکتا ہوں تو آپ کے اندر سے ہی جواب آئے گا کہ کوشش کرو اور بہتر ہوگا خود سے سوال کریں‘
میں مزید زیادہ بہتر کام کیسے کر سکتا ہوں؟ آپکے ذہن میں بہت وسعت ہے۔ خود سے سوال کرنے سے آپکو معلوم کرنے کا راستہ مل جاتا ہے سنے اور سوال پوچھنے کی مشق بہت اچھی ہے۔
106