270

تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل ساہنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے ‘اہلیان یو سی ساہنگ

مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل ساہنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے ،تحصیل گوجرخان کی سب سے بڑی یونین کونسل ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے،یونین کونسل میں آنے والے ترقیاتی فنڈز کا پتا ہی نہیں چلتا کیونکہ یہ یونین کونسل ان گنت گاؤں پر مقید ہے ان گاؤں میں بسنے والے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن کے حل کے لیے سیاسی نمائندگان بھی کچھ کر نہیں پارہے ،یونین کونسل میں بچوں کی پیدائش کے اندراج اور اموات کی رجسٹریشن کے لیے بھی لوگوں کو میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جو کہ وقت کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معاشی قتل بھی ہے،یونین کونسل ساہنگ میں سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ یونین کونسل کا بڑا ایریا ہو نا ہے یوسی ساہنگ تین یونین کونسلوں کے برابر ہے ، اہلیان یو سی ساہنگ نے تحصیل انتظامیہ سمیت ڈی سی او راولپنڈی یو سی ساہنگ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نئے یو سی کے قیام کا مطالبہ کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں