کلر سیداں کو تحصیل کا سہرا سجانے میں دھمیال ہاؤس کے باسیوں سمیت سابق چیف آف نیول سٹاف عزیز مرزا کا بھی اہم کردار ہے تحصیل کلرسیداں کو چوہدری نثار علی خان کا حلقہ نیابت ہونے کی وجہ سے بھی خاصی شہرت حاصل ہے لیکن تحصیل بننے سے اب تک تحصیل انتظامیہ کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی وجہ سے کلر سیداں ، چوکپنڈوڑی ، چوآخالصہ کے بازاروں میں تجاوزات کا مافیا ہے افسران بالا آفس ٹائم کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی سے آتے جاتے ہیں افسران بالا تو خیر افسران ہیں ماتحت عملہ بھی ڈیوٹی ٹائمنگ کی پرواہ کیے بغیر ہی اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ناقص صفائی ، تجاوزات مافیا ،فٹ پاتھوں کی ٹوٹ پھوٹ پر زبانی جمع تفریق سے کام چلایا جا رہا ہے گذشتہ کئی دنوں سے مختلف اخبارات خبر وں میں بھی کلر سیداں شہر کے ٹی ایم اے کے متعلقہ تمام مسائل زیر بحث لائے تھے مگر شاید ایسی خبریں یا تحریریں صاحبان اختیار کی نظروں سے نہیں گزرتی اور نہ جانے کیوں مقامی تحصیل انتظامیہ تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے صفائی کے سلسلے میں کون رکاوٹ ہے اب تو تجاوزات مافیا کی وجہ سے شہر میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے فٹ پاتھ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جو باقی بچے ہیں ان پر دکانداروں نے اپنا سامان سجا رکھا ہے فٹ پاتھ پر بنے گڑھوں کی وجہ سے کئی لوگ حادثات کا شکار بھی ہو چکے ہیں شاید ٹی ایم اے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہی نہیں ؟ یا پھر پتہ ہونے کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانا ضروری نہیں سمجھتے مرکز کلر سیداں سے معلقہ شہر چوکپنڈوڑی بھی تجاوزات مافیا کی زد میں ہے اور صفائی کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں چوآخالصہ شہر میں تو صفائی نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ صفائی کانظام سرے سے موجود ہی نہیں ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں گلیوں اور نالیوں میں گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز منہاس نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کلر سیداں میں کاروائی کا آغاز کیا ہے غیر قانونی تجاوزات کے مرتکب سات دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا اور وارننگ بھی دی کہ غیر قانونی تجاوزات سے گریز کیا جائے ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اے سی کلر سیداں کا تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اے سی کلر سیداں تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کروائی کرتے ہوئے چوآروڈ ، گوجر خان روڈ ، مین بازار ،مغل بازار ، نیلم بازار ،مین چوک سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کو ریڑھی بانوں اور فرضی ٹھیہ لگانے والوں سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کریں تحصیل انتظامیہ مقامی قیادت کی معاونت سے کوئی ایسا لائع عمل تیار کریں جس سے ان مسائل کا مستقل حل نکل سکے فوڈ انسپکٹر بھی چھوٹے دکانداروں کے خلاف کاروائی کر کے خانہ پوری نہ کریں بلکہ شہر بھر میں ہوٹلوں ،سموسہ پکوڑہ شاپوں ، بیکریوں ، قصاب دکانوں پر بھی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیں اور ناقص کرکردگی پر بلا تفریق کاروائی کریں تو شاید آنے والے دنوں میں ہمیں ان تمام مسائل سے چھٹکارا مل سکے ٹی ایم اے کلر سیداں کی حالت زار کو تبدیل کرنے کیلئے اے سی کلر سیداں چوہدری ربنواز منہاس کو خصوصی توجہ دینی ہو گی اور تمام سیاسی و تجارتی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہو گا ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کی آفس ٹائمنگ پر حاضری تب ہی یقینی ہو سکتی ہے جب اعلیٰ حکام خود سرکاری احکام پر عمل پیرا ہوں گے ان تمام حالات کے پیش نظر کلر سیداں کے تاجر رہنما اور سیاسی رہنما اقربا پروری اور سفارش کو بالا طاق رکھ کر شہر کی بہتری کیلئے اقدمات کریں اور اگر اب بھی کاروائی نہ کی گئی تو شاید یہ بھی کبھی نہ حل ہونے والا مسلہ بن جائے{jcomments on} .
89