108

تحرےک تحفظ حقوق کہوٹہ کا احتجاج رنگ لائے گا؟

ارسلان اصغر کےانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
چند روز قبل تحرےک تحفظ حقوق کہوٹہ کے زےر اہتمام کہوٹہ پنڈی اےکسپرےس وے سہالہ اوور ہےڈ برج سہالہ بائی پاس کے منصوبے کی بندش کے خلاف پر امن احتجاج کےا گےا احتجاج جس مےں تمام سےاسی ، مذہبی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی عوام علاقہ اور بلدےاتی نمائندوں نے کثےر تعداد مےں شرکت کی اس موقع پر تحرےک کے صدر کے لےے چےئر مےن ےو سی مواڑہ مےجر (ر) عبدالراﺅف راجہ اور جنرل سےکرٹری جماعت اسلامی کے راہنما ملک عبدالراﺅف کو نامزد کےا گےا مگر اس تحرےک مےں اہم کردار انکا ہی تھا جو سابق وزےر اعظم شاہد عباسی اور موجودہ اےم پی اے کے دست راست تھے کاش کہ اگر وہ اتنی محنت اےک سال قبل کر لےتے تو شاہد آج ےہ منصوبہ مکمل ہونے کو ہوتا بہر حال وہ کہتے ہےں کہ دےر آئے درست آئے اگر ےہ کام صرف اور صرف عوام کے مفاد مےں کےا جائے تو بہت اچھا اقدام ہے اس سارے پروگرام کو کامےاب کرانے مےں چےئر مےن ےو سی نڑڑ بلال ےامےن ستی اور چےئر مےن اےم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور انکے چند ساتھےوں کا کردار ہے جبکہ اےم پی اے منےرہ ےامےن ستی نے بھرپور شرکت کی پروگرام مےں بدمزگی بھی دےکھنے کو آئی مگر ےہ بات خوش آئند ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر خورشےد ستی اور کرنل (ر) ظفر عباسی نے بھی اس منصوبے کی حماےت کی بہر حال اس پروگرام کو آرگنائز کرنے والوں کے مقاصد چاہے کچھ بھی ہوں مگر ےہ اےک بہت بڑی کامےابی ہے کہ حکومتی اےوانوں تک اس منصوبے کی افادےت اور احتجاج پہنچاےا گےااس مےں کوئی شک نہےں کہ سابق وزےر اعظم شاہد عباسی نے اخری وقت مےں اسکا افتتاح کےا اور بقول پی ٹی آئی صرف دس کروڑ کے فنڈ ز سے اسکو شروع کےا گےا حالانکہ 17ارب کے اس منصوبے کے لےے کم از کم 5ےا 7ارب کے فنڈز جاری ہونے چاہےے تھے مگر رات گئی بات گئی ےہ بھی تو ہے نا کہ عوام نے تےس سالہ اقتدار ختم کر کے سابق وزےر اعظم شاہد عباسی کے بجائے صداقت علی عباسی کو کامےاب کےا کےونکہ الےکشن سے قبل انھوں نے عوام سے اس قدر وعدے کےے تھے جس کی وجہ سے عوام ےہ سوچ رہے تھے کہ صداقت علی عباسی حلقہ مےں دودھ اور شہد کی نہرےں جاری کر دےں گے کہوٹہ پنڈی روڈ اےک ڈےفنس روڈ ہے سہالہ پھاٹک بند ر ہنے سے کئی مرےض راستے مےں دم توڑ جاتے ہےں ےونےورسٹی کالجز نہ ہونے کی وجہ سے طلباءاسی روڈ کا سہارا لےتے ہےں اور پھاٹک کی وجہ سے کئی گھنٹے لےٹ پہنچتے ہےںکہوٹہ تا آڑی روڈ 40کروڑ کی لاگت سے 7سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی محکمہ ہائی وے اور ٹھےکداروں نے کروڑو ں روپے کی کرپشن کی اسی طرح محکمہ پبلک ہےلتھ کے انجنئےراور اےس ڈی او نے جعلی منصوبے شو کر کے کروڑ روپے خرد برد کےے 22کروڑ روپے کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اور آٹھ کروڑ سےورےج کا ہڑپ کر گے 70کروڑ روپے سے زاہد کے فنڈذ سابق اےم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے محکمہ پبلک ہےلتھ کو دےے گے جو انھوں نے فرضی گلےاں شو کر کے کھا لےے اور پائپ لائنےں نہ بچھائی کےا حکومت ان لوگوں کے خلاف کاروائی نہےں کر سکتی شہر کی سڑکےں کھنڈرات بنی ہوئی ہےں سٹرےٹ لائٹس نہ ہے رےسکےو1122کی بلڈنگ تےار مگر فعال نہ ہوسکی ستم ظرےفی ےہ ہے کہ وزےر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت نے بھی اچانک ہسپتال کا دورہ کےا ا نکو سڑکوں اور ہسپتال کے حوالے سے بتاےا بھی مگر انھوں نے کچھ نہ کےا کہوٹہ پنڈی اےکسپرےس وے کا منصوبہ صرف سےاسی و مذہبی جماعتوں کا مسلہ نہےں ےہ پورے آزاد کشمےر اور کہوٹہ کے ہر فرد کا مسلہ ہے صداقت علی عباسی اےم اےن اے اور اےم پی اے راجہ صغےر احمداس منصوبے کو فوری شروع کرائےں
گزشتہ آٹھ ماہ مےں صداقت علی عباسی کا گراف کم نظر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے گو کہ تحرےک انصاف کی حکومت اس وقت مشکلات مےں ہے مالی وسائل کم ہےں مگر عوام ےہ بھی سمجھتے ہےں کہ اگر پی پی چھ کے اےم پی اے اپنے حلقے مےں کروڑ وں کے کام کرا سکتے ہےں اداروں کا چےک اےنڈ بےلنس رکھ سکتے ہےں تو اس علاقے کے عوام نے کےا قصور کےا بہر حال ہونے والا حتجاج بھی فاہدہ دے گا اسکو جواز بنا کر اعلیٰ قےادت سے منصوبے شرو ع کرا سکتے ہےں مسلم لےگ کی مقامی قےادت کی اکثرےت پی ٹی آئی کے اےم پی اے کے شانہ بشانہ ہے کےونکہ انکی کامےابی مےں انکا ہا تھ ہے اگر اتنے اچھے تعلق بھی ہےں تو انکو ساتھ ملا کر علاقے کے مسائل بھی حل کرےں کرنل (ر) شبےر اعوان جو سابق اےم پی اے ہےں انھوں نے اپنے دور مےں کروڑوں کے ترقےاتی کام کرائے وہ آج کل خاصے متحرک نظر آ رہے ہےں وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی سے ملاقات بھی کی اور حلقے کے مسائل سے آگاہ کےا اور عوام سے رابطے پر بھی ہےں غلام مرتضیٰ ستی سابق اےم اےن اے جہنوں نے پی پی پی کو خےر آباد کہ کر تحرےک انصاف کے ٹکٹ مےں الےکشن لڑا اور چند وﺅٹوں سے ہار گئے تھے انکو مشورہ ہے کہ چالےس ہزار کے قرےب لوگوں نے وﺅٹ دےے آپ پی ٹی آئی کے سنئےر راہنما ہےں فلےڈ مےں آکر نہ صرف عوام سے رابطہ رکھےںبلکہ لوگوں کے مسائل بھی حل کرائےں جماعت اسلامی بھی متحرک ہے راجہ تنوےر اختر اور ابرار عباسی نے نچلی سطح پر عوام کو متحرک کرنا شروع کر دےا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں