رجب علی راجا‘ نما ئندہ پنڈی پوسٹ
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے دونوں حلقوں 52,53میں سیاسی سرگرمیاں میں تیزی آتی جارہی ہے یہاں مخالفین اور چوہدری نثار کے جلسو ں کے انعقاد میں بھی تیزی آتی جارہی ہے گزشتہ ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان نے چونترہ کی یوسی سہال کے علاقے 82کروڑکی لاگت سے 42کلومیٹر چکری سے بسکٹ فیکٹری چوک تک روڈ کا افتتاح کیا اوریہاں جلسہ عام سے خطاب بھی کیا جبکہ دوسری طرف اسی روز یوسی بندہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کرنل اجمل صابر راجہ نے نئے شامل ہو نے والے لوگوں کو خوش آمدید کہا اور ایک بڑے جلسہ کا اہتمام کیا جو کامیاب رہا جبکہ کرنل اجمل صابر نے کہاہم نئے شامل ہونے والو ں کو خوش آمدید کہتے ہیں تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے والوں نے حلقے میں انتقامی سیاست کے خاتمہ کااعلان کیا اور لگاتار گزشتہ ساڑھے 4سال سے متحرک کرنل اجمل نے ہفتہ وار کارنر میٹنگ کااعلان کیا اور گزشتہ 33سالوں سے وزیر رہنے والوں نے حلقہ کو کچھ نہیں دیا انشااللہ تحریک انصاف اس علاقہ میں تبدیلی لائے گی جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یوسی سہال کے علاقے ڈھولیال میں عوامی جلسہ میں خطاب کے دوران وہی پرانی باتوں کو دھرایا اور اپنے گلی محلہ روڈ قبرستان پلیوں کی باتیں ہوئی جو کام بلدیاتی نمائندوں کے ہیں اور ہر روڈ ہر پلی ہر گلی اور ہر بجلی کے کھمبے کاپورا پورا کریڈٹ لینے کی پوری پوری کوشش کی گئی انھوں نے دبے الفاظ میں اپنے بیٹے کے سیاست میں آنے کا اعلان کیامیرے خاندان کاکوئی بھی فرد اگر سیاست میں آیا تو میری اور میرے والد کی روایات کو برقرار رکھے گا جبکہ راقم کی مختصر ملاقات میں پتہ چلا کہ چوہدری نثار کا بیٹاتیمور سیاست کے اندر گہری دلچسپی رکھتا ہے اور علاقائی اور ملکی حالات پر ان کی نظر ہے اور وہ اپنے والد کو کسی بڑے عہدہ پر دیکھنا چاہتے ہیں چوہدری نثار کامذیدکہنا تھا میں نے حلقہ NA52میں 15ارب کے کام کیے موٹر وئے سے ہمارے علاقے میں ترقی ہوئی اب سی پیک بھی ہمارے علاقہ سے گزرے گا اور علاقہ مزید ترقی کرے گا تھانہ چونترہ والو آپ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیامیں کسی جگہ میرا نام لو آپ کو مایوسی نہیں ہو گی ۔میں چھ مرتبہ وزیر رہا ہوں اور آٹھ مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہوں پاکستانی سیاست میں کسی سیاست دان کو عوام نے اتنی عزت نہیں دی جتنی اللہ نے مجھے دی ہے جبکہ مخالفین اور کچھ اپنوں کاکہنا ہے چوہدری نثار علی خان نے اپنے علاقہ چکری میں یونیورسٹی کا اعلان ،چکری روڈ پر کوئی بڑا ہسپتال ، ایمولینس سروس1122 ،گیس وغیر ہ جیسے منصوبے نہ دیئے اس لیے ان کے مخالفین ان کے اس جلسے کو ایک ناکام جلسہ کہتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی باقائدہ سیاسی کمپین اور جلسہ کوراجہ اورنگزیب کے گھر سے شروع کرنے کااعلان کیا اور ایک بڑا جلسہ چکری میں بھی کرنے کااعلان کیا جس پر عوام خوش ہیں کہ شاہد کسی میگا پروجیکٹ کااعلان کر دیا جائے دوسری طرف جماعت اسلامی نے اپنے متحرک اور ہر دل عزیز شخصیت چوہدری عطاربانی کو NA52 پروفیسر وقاص کوNA53کے ٹکٹ کے لیے نامزاد کر دیا اور جماعت اسلامی خاموش اور مسلسل NA52,53میں کام کر رہی ہے جبکہ 5دسمبر کے جلسے نے پیپلز پارٹی کے جسم میں جان ڈالنے کاکام کیا اور وہنما ء پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری کامران اسلم نے NA53سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں اسلام آباد جلسے میں شمولیت اختیار کی دوسری دینی جماعتوں کے علاوہ تحریک لیبک یارسول اللہ اور پاکستان سنی تحریک بھی مل کر اپنا امیدوار سامنے لانے کے لیے متحرک جبکہ ق لیگ خاموشی کے ساتھ اپنے گھروں میں بیٹھکر تمام حالات کا جائزہ ا ور اپنی نئی بساکھیوں کو ڈھونڈنے میں مصروف جبکہ درجن بھر چھوٹی پارٹیاں بھی ان علاقوں میں متحرک جن میں پاکستان فلاح پارٹی ،عام آدمی پارٹی وغیرہ 2018 الیکشن کی صورت میں ن لیگ کو کافی مشکلات کا سامنا ہو گا اور کسی بھی سیٹ پر جیتنا آسان نہیں ہو گا
125