چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بشارت کے قریب واقع سکی تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نوجوانوں کی لاشیں تالاب سے نکالیں جاں بحق ہونے والوں میں مظفر گڑھ سے نمازتراویح پڑھانے کے لیے آنے والا حافظ قرآن بھی شامل ہے 21سالہ جنید ولد سجاد ساکن بشارت اور 22سالہ حافظ محمد حسن سکی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اس دوران ان کے سر کسی سخت چٹان سے ٹکرائے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نوجوانوں کی لاشیں تالاب سے نکالیں۔ 22سالہ حافظ محمد حسن مظفر گڑھ کارہائشی بتایا جاتا ہے۔وہ نمازتراویح پڑھانے کے لیے بشارت آیا ہوا تھا۔
67