107

بی ایچ یو دکھائی کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد

کہوٹہ (ندیم آزاد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ترقیاتی پروگرام برائے سال 2024-25 پر عمل درآمد کرتے ہوئے

راولپنڈی تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹ کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھا گیا سنگ بنیاد کی تقریب بی ایچ یو دکھالی میں میں منعقد کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ ضغیر احمد نے شرکت کی

اس موقع پر سٹی صدردر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ربن کاٹ کر سنگ بنیاد کا افتتاح کیا ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ روپے کی لاگت سے بیسک ہیلتھ بونٹ دکھالی کی تزئین و آرائش کا کام اس سال مکمل کر لیا جائے

گا افتتاحی تقریب کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ ضغیر احمد نے پولیو مہم کا آغاز علامتی واک کر کے کیا اس موقع پر عبدالقدوس عباسی فوکل پرسن واپڈا

، راجہ فیاض جنجوعہ سابق چیئرمین، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ ظفر بگہاروئ سابق چیئرمین، راجہ شوکت حسین جنجوعہ، راجہ یاسر ایڈووکیٹ، راجہ مظہر حسین جنجوعہ، زولفقار علی ستی،حاجی محمد سلیم سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات و اہلیان علاقہ بھی موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں