قاضیاں نئی آبادی کے علاقے میں واقع ڈیم میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈیم کے قریب گیا جہاں اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جا گرا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا۔ بچے کو فوری طور پر قریبی مرکز صحت منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق ڈیم کے اطراف حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اس سے قبل بھی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے اور وارننگ بورڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.