150

بیول،تاجر سے دن دیہاڑے نقدی چھیننے کی واردات

بیول (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس چوکی قاضیاں کی نااہلی کے باعث بیول اور گردونواح علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ، بیول شہر میں دو افراد تاجر سے 40,000 کے قریب پیسے لے کر فرار ہوگے واقعہ کی اطلاع پر پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکاروں نے آنے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق بیول شہر میں تاجر نعیم فیاض کی سینٹری شاپ پر دو نامعلوم افراد آئے اور تھوڑا سامان آرڈر کیا اور بل ادا کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے ان سے چالیس ہزار کے قریب پیسے لے کر فرار ہوگے تاجر نعیم فیاض نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکاروں نے آنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ چوکی پر ہی آجائیں ہم اس وقت نہیں آسکتے تاجر نعیم فیاض نے دونوں افراد کی تصاویر اور تحریری درخواست پولیس کو دے دی بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں