58

بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ،احتجاج ختم کیوں کیا؟عمران خان برہم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانی چئیرمین راولپنڈی احتجاج ختم کرنے شدید برہم ہو گئے ،انی چئیرمین کی اڈیالہ جیل میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جس پر اعظم سواتی نے بتایا کہ احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ بیرسٹر گوہر کا تھا ،
بانی پی ٹی آئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں،ذرائع کے مطابق عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے، عمران خان نے کہا کہ اگر اگر احتجاج کامیاب تھا تو موخر کیوں کیا گیا۔
بانی چئیرمین کا اعظم سواتی کی بریفنگ پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے؟بانی چئیرمین اگلے جمعے ڈی چوک احتجاج کی کال دیں، بانی چئیرمین کی ہدایات دیں اور کہا کہ جو مرضی ہو جائے دو دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں