مری(اویس الحق سے)مری کے مضافات میں خودساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا۔ایسے میں ضلع مری کے انتہائی اہم تفریحی مقام جہاں ہر سال ہزاروں سیاح ملک بھر کے طول و عرض سے بھوربن رہنے آتے ہیں وہاں آٹے کی قیمتوں میں اچانک 250سے 300 تک 20 کلو بیگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ضلع مری کے سینئر صحافی ایم اخلاق عباسی نے تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا فوکس مری شہر پر زیادہ ہے جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول ہے جبکہ مری کے مضافاتی علاقوں خصوصاً روات میں آٹا مافیاء کو کوئی پوچھنے والا نہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع مری سے مافیاء کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔