107

بھلاکھر مثالی یونین کونسل بنے گی‘ راجہ طلال خلیل(انٹرویو)

انٹرویو:شہباز رشید چودھری
؂تحصیل کلرسیداں کی نوزائیدہ یونین کونسل بھلاکھر موجودہ بلدیاتی انتخابات سے چند ایام قبل وجود میں آئی جس میں بہت سے نئے امیدوار عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں کود پڑے مگر قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہو اور اللہ کریم جس کے سر پر کامیابی کا تاج رکھ دے اس یونین کونسل کو ایک لحاظ سے پنجاب کی دیگر تمام یونین کونسلوں میں نمایاں اور انفرادی حیثیت حاصل ہے کہ یہ جن چھ وارڈز پر مشتمل ہے ان میں دو صوبائی اور دو قومی حلقے شامل ہیں اور اس کی جداگانہ حیثیت کا خاطر خواہ فائدہ بھی اٹھایا جا رہا ہے ۔حلقہ این اے باون میں چودھری نثا رعلی خان جیسے بڑے لیڈر کے بعد میں تین وارڈز اور حلقہ ایک اے پچاس مری کہوٹہ میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی جیسے منجھے ہوئے لیڈر کے حلقے میں تین وارڈز آتی ہیں چونکہ دونوں لیڈرز بڑے قد کا ٹھ کے مالک اور اہم وفاقی وزراء ہیں لہذا اس نوزائیدہ یونین کونسل کو تو جیسے بھاگ لگ گئے ہیں جس کا سہرا یونین کونسل کے نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین کے سر ہی جاتا ہے ۔دونوں حضرات خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آرہے ہیں مگر یوسی کے وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کوبھی اپنی یونین کونسل کی طرح دیگر تمام نائب سربراہان میں انفرادی حیثیت حاصل ہے ۔وہ سب سے کم عمر منتخب ہونے والے وائس چیئرمین گزشتہ دنوں ان کے ساتھ پنڈی پوسٹ کے ساتھ مختصر نشست ہوئی یہاں ان کا مختصر تعارف ہم قارئین کی نذر کرتے ہیں راجہ طلال خلیل کلرسیداں کے معروف بزنس مین میں نہایت ہی شریف النفس ملنسا ر اور انسانیت کا احترام اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں آپ کا تعلق یوسی بھلاکھر کے معروف مقام دھمالی سے ہے اور سیاست کے قبل میڈیا کے ذریعے اپنے حلقہ کے مسائل اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ طلال خلیل نے کہا کہ میں صرف اور صرف عوام کی خدمت کے لیے میدان سیاست میں آیا ہوں اور تادم مرگ کوشاں رہوں گا اور اپنے حلقہ کے غیور عوام کے ووٹ اور بھاری مینڈیٹ کا قرض اتارنے میں اپنا بھرپور رکردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد محترم چودھری نثار علی خان کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنھوں نے میری درخواست پر یوسی میں بے دریغ فنڈز مہیا کیے اور آئندہ دیگر کئی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے دونوں قومی لیڈران کے مرہون منت ہیں ۔کروڑوں کے فنڈز کی فراہمی سے کئی سڑکیں مختلف موضعات کی گلیاں اور نالیاں پختہ کی گئیں وزیرا عظم نواز شریف کے دور نرڑھ کے حوالے سے میگا پراجیکٹ کے اعلانات پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دورہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے اور بہت جلد اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ سو کلو میٹر شاہرات اور بجلی گیس میں ہماری یوسی کا بھی نمایاں حصہ ہے اور انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھمالی کو بھی ہائر سکینڈری کادرجہ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے یوتھ کو فعال اور متحرک کرنے کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور علاقائی اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے بتایا کہ اس مقصدکے لیے ارباب اختیار اسٹیڈیم کے قیام کی استدعا کر رکھی ہے ۔نوجوان اس مملکت خداداد کا کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی تعلیم کے ساتھ باہنر بھی بنائیں گے یوسی میں ترقی پر بات کی جائے تو اس نئی یوسی نے بہت قلیل وقت میں تحصیل کی دیگر یونین کونسلوں میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ترقیاتی کاموں میں مین بھلاکھر روڈ کی تعمیر کے لیے گیارہ کروڑ ،بھلاکھر تا دودھلی سڑک اور گلیات کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی فراہمی اور بھلاکھر کی تین وارڈز کے لیے 95لاکھ کی گرانٹ کا اعلان چودھری نثار علی خان کا کارنامہ ہے ۔جبکہ شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھی 25لاکھ کی لاگت سے چند منصوبے تکمیل تک پہنچے ہیں اور آئندہ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات ہماری پائپ لائن میں ہیں جو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے خطیر رقم کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے گفتار کا غازی کہلانے کی بجائے میدان عمل میں قدم رکھنے کو ترجیح دی ہے اپنے تمام تر وسائل عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور یوسی کی ترقی پر صرف کریں گے ہماری کاوشوں سے تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور بہت جلد وہ وقت آئے گا جب یوسی بھلاکھر مثالی یونین کونسل ہو گی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں