19

بھانجی کا قاتل ، مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی(آصف شاہ کرائم رپورٹر)
مندرہ 7 سالہ بچی قتل و زیادتی کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیاملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھاملزم سنیل کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھاملزم بچی کو ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے کر گیاملزم بچی کو زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے گیا جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹاملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیاسفاک درندہ صفت ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہاملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا افسوسناک واقعہ میں ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے اور ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرض کی ادائیگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی اے ایس پی گوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں