راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بلدیاتی انتخابات کیلئے آزاد امیدواروں کے سیاسی گروپ یا پینلز کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے پنجاب الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے صوبہ بھر میں بلدیاتی ایکٹ2021کے تحت ویلج کونسل اور نبیر ہڈ کونسل کے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں کے پینلز سیاسی گروپ کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت امیدواروں کے پینلز کے ہیڈ کی سے گروپ کی رجسٹریشن کیلئے درخواستوں کی وصولی 24 سے 28مارچ تک کی جائے گی درخواستوں میں کاغذات کی کمی یا اعتراض کی صورت میں گروپ ہیڈ یکم اپریل سے چار اپریل تک دوبارہ دراخوست جمع کرواسکے گا امیدواروں کے گروپ کی منظوری یا نامنظوری کے فیصلہ کے خلاف اپیل 9اپریل کو جمع ہوگی جبکہ اپیلوں پر الیکشن کمشن کی جانب سے مجاز افسرکافیصلہ 13اپریل کو صادر کیا جائے گا
149