کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا جبکہ دوسرا گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔شاہ باغ کے علاقہ نئی آبادی کا رہائشی دسویں کلاس کا محمد ذوہیب نامی طالب علم جو ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا منگل کے روز زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں 17 سالہ محمد ارسلان سکنہ بشندوٹ اپنے کزن کے ہمراہ قریبی نالے میں نہانے کیلئے گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش تین گھنٹے بعد پانی سے برآمد ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔