مری(سید علی،نمائندہ پنڈی پوسٹ )چینج آف کمانڈ کے موقع پر اسٹیشن کمانڈر مری برگیڈیئر محمد کلیم مری سے الوداعی اورنوتعینات اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر ذاکر خان سے تعارفی ملاقات مری سٹیزن فورم کے صدر ندیم اخلاص عباسی نے گذشتہ روز ملاقات کی انہوں نے برگیڈیئرمحمدکلیم کی مری میں تعیناتی کے دوران سول ملٹری تعلقات انتہائی بہترین رہے انہوں نے مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنابھرپورکرداراداکیا جبکہ یہاں کے قدرتی ماحول کوبحال کرنے کیلئے شجرکاری مہم شروع کی اورہزاروں نئے درخت لگاوائے اورکینٹ ایریا کو خوبصورت اوردلکش بنایا انہوں نے انکے لئے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا،ندیم اخلاص عباسی نے نوتعینات اسٹیشن کمانڈر سے اس توقع کا اظہارکیاکہ وہ بھی مری کے بھرپور خدمات سرانجام دینگے،اس موقع پر سی او کینٹ مری عارفین زبیر بھی موجود تھے۔
