ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنرنے 27گاڑیوں کے ٹائر چاقو سے کاٹ دیئے

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادنے گزشتہ دنوں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کے قریب بازار میں پارک کی گئی 27 گاڑیوں کے ٹائروں میں چاقو گھونپ دیئے۔ وائرل ویڈیو میں ملتان سے فیملی کے ہمراہ آنے والے ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ سفر میں ہیں اور 27 ہزار کا ایک ٹائر ہے،”یہ کام تو ٹریفک پولیس کا ہے کہ وہ غلط پارکنگ پر جُرمانہ کرے، گورا واپس انگلستان چلا گیا اپنی ہائبرڈ نسل پیچھے چھوڑ گیا“۔