301

بجلی چوری سے روکنے پر واپڈ ا اہلکار پر تشدد،مونچھیں ،بھروے کاٹ دئیے گوجرخان

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بجلی چوری روکنے والے واپڈا اہلکار پر ڈیرے لے جا کر ننگا کر کے تشدد ،مونچھیں اور بھروے کاٹ دیے،ملزمان فرار کے نواحی قصبہ جنڈ گجراں میں بجلی چوری کی چیکنگ کرنے والے واپڈا اہلکار کو ننگا کر کے بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا گیا،حبس بےجا میں رکھا گیا،ریزر سے سر کے بال،مونچھیں اور بھروے کاٹ دیئے گئے اور پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں,

پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،سوہاوہ سب ڈویژن کے اہلکار جاوید بشیر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ایس ڈی او نے بذریعہ واٹس ایپ بجلی چوری کی وڈیو بھیجی اور میں سرکاری ڈیوٹی پر جنڈ گجراں پہنچا اور گلفام کا میٹر چیک کرنے کے بعد بل کی آواز دی،اسی اثنا میں گلفام گھر سے نکلا اور اور اس نے گالم گلوچ کرتے ہوئے مجھے پتھر مارے،میں بھاگ کر تھوڑی دور گیا تو گلفام اپنے ساتھیوں شان قمر،قمر ظفیر الحق، محمد عرفان، محمد عمران،محمد ارباب اور پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ بھاگتے ہوئے ائے اور مجھے تاروں سے مارنا شروع کر دیا

،میں گر گیا اور مجھے گھسیٹتے ہوئے گلفام کے ڈیرے پر لے گئے،جہاں سب نے مجھ پر بہت تشدد کیا،شان قمر پستول نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا،دو تین گھنٹے مجھے حویلی میں رکھا اور میرے سر کے بال، مونچھیں،اور دونوں بھروے کاٹ دیے اسکے ساتھ انہوں نے مجھے برہنہ کر کے اور کار سرکار میں مداخلت کر کے سخت ذیادتی کی ہے۔

ادھر گوجرخان پولیس نے واپڈا اہلکار کو اغواء کرکے تشدد اور ناروا سلوک کرنے والے 05ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں عرفان، شان قمر، عمران بنی، گلفام اور ارباب شامل ہیں، ملزمان نے بجلی چوری کی اطلاع پر آنے والے واپڈا اہلکار کو اغواء کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں